ویب سائیٹ کے استعمال سے متعلق شرائط و ضوابط

ویب سائیٹ کے مواد کے آپ کے ذریعہ استعمال پر پابندیاں

ویب سائیٹ میں شامل مواد (بشمول، لیکن اس تک محدود نہیں، تصاویر، سافٹ ویئر، آڈیو، متن، ویڈیو کلپ اور دیگر وسائل) ("مواد" ایس سی جانسن کی ملکیت ہیں یا ایس سی جانسن کو ان کا لائسنس دیا گیا ہے اور وہ املاک دانش قوانین کے ذریعہ تحفظ کردہ ہیں جیسے کہ پیٹنٹ، ٹریڈ مارک یا کاپی رائٹ قوانین۔ آپ کے اپنے نجی اور غیر تجارتی استعمال کے علاوہ، ان مواد کی صورت میں جن کا لائسنس ہمارے پاس ہے، ایس سی جانسن کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر ان مواد میں سے کسی میں بھی ترمیم کرنا، دوبارہ تیار کرنا، منتقل کرنا، تقسیم کرنا، اشاعت کرنا، اس سے کچھ اخذ کرنا، ٹرانسفر کرنا یا فروخت کرنا آپ کے لئے ممنوع ہے۔ اصل مقصد کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے ویب سائیٹ پر موجود کسی بھی مواد میں ترمیم کرنے یا ہماری حفاظتی خصوصیات میں جعل سازی کرنے، یا ویب سائیٹ کا یا ویب سائیٹ پر موجود اس کے کسی مواد بھی کا استعمال کرنے کی ناجائز کوشش سخت ممنوع ہے۔

ایس سی جانسن کا تجارتی نشان، لوگو اور سروس کے نشانات اور وہ ٹریڈ نشان، لوگوز اور سروس نشانات جن کا لائسنس ایس سی جانسن کے پاس ہے (اجتماعی طور پر "ٹریڈ مارک") جو ویب سائیٹ پر نمایاں ہیں وہ ایس سی جانسن کے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ نشانات ہیں۔ دیگر سبھی تجارتی نشانات، تجارتی نام، مصنوع کا نام، خدمت کے نشانات اور دیگر سبھی غیر ایس سی جانسن نشانات اپنے اپنے مالکان کی ملکیت ہیں۔ ایس سی جانسن یا اس فریق ثالث کی تحریری اجازت کے بغیر جس کے دیگر تجارتی نشانات ویب سائیٹ پر نمایاں ہوں ویب سائیٹ پر موجود کسی بھی چیز کے بارے میں کنایتاً، معنوی طور پر، امر امتناع کے ذریعہ یا کسی اور طرح سے، یہ مطلب نہیں نکالنا چاہئے کہ وہ کوئی لائسنس عطا کرتا ہے یا ویب سائیٹ پر موجود کسی تجارتی نشان کے استعمال کا حق عطا کرتا ہے۔ ویب سائیٹ کے متن میں کہیں بھی کسی مصنوع یا خدمت کے نام یا لوگو کی عدم موجودگی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس نام یا لوگو سے متعلق کسی تجارتی نشان یا دیگر املاک دانش کے حقوق کی چھوٹ ہے۔

کسی بھی مواد کا استعمال بشمول جمع کاری جیسا کہ نیچے مذکور ہے، آپ کے اپنے جوکھم پر ہے۔ کسی بھی یا سبھی مواد، سافٹ ویئر، ایپلی کیشن اور ویب سائیٹ میں استعمال ہونے والے یا موجود دیگر آئٹمز کو کسی بھی وقت بغیر نوٹس کے بدلنے کا حق ایس سی جانسن محفوظ رکھتا ہے۔

اہلیت

ویب سائیٹ کا استعمال مندرجہ ذیل تک محدود ہے: (a) یو۔ایس کے قانونی باشندے جن کی عمر کم سے کم 18 سال ہو یا اس کے رہائشی علاقے میں آبادی کی اکثریت کے مساوی ہو، جو بھی زیادہ ہو، اور (b) یو۔ایس کے باہر کے افراد جن کے پاس ہمارے ساتھ پابند معاہدہ میں داخل ہونے کا اختیار ہو اور ان کے رہائشی ملک کے کسی بھی قابل اطلاق قوانین کے تحت انہیں ایسا کرنے سے نہ روکا جائے۔

الیکٹرانک مواصلات

جب آپ ویب سائیٹ کا استعمال کرتے ہیں تو آپ ہم سے الیکٹرونک طور پر مواصلات وصول کرنے کی رضامندی دیتے ہیں۔ ہم اپنی صوابدید کے مطابق آپ کو ای میل کے ذریعہ یا ویب سائیٹ پر نوٹس چسپاں کر کے آپ کو باخبر کریں گے۔ آپ اس بات سے متفق ہیں کہ سبھی معاہدے، نوٹس، انکشافات اور دیگر مواصلات جو ہم آپ کو الیکٹرونک طور پر فراہم کرتے ہیں وہ کسی بھی ایسے قانونی تقاضے کے مطابق ہیں جن کے مطابق یہ مواصلات تحریری ہونے چاہئیں۔

رجسٹریشن

ویب سائیٹ کے کچھ مخصوص شعبوں کو استعمال کرنے کے لئے یا اس تک رسائی حاصل کرنے کے لئے رجسٹریشن درکار ہو سکتا ہے۔ ایس سی جانسن ان سبھی معلومات پر عمل درآمد کرے گا جو آپ کے رجسٹریشن سے متعلق ایس سی جانسن کے رازداری نوٹس کے مطابق آپ سے موصول ہوں۔ 

آپ کوئی ایسا ای میل ایڈریس استعمال نہیں کر سکتے ہیں جو پہلے سے کسی اور کے ذریعہ استعمال کیا جا رہا ہو، کسی دوسرے فرد کے نام پر ہو، کسی دوسرے فرد کا ہو (اس کی پیشگی اجازت کے بغیر)، املاک دانش یا کسی فرد کے دیگر حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہو، فحش ہو یا جارحانہ ہو، یا جس کو ہم اپنی صوابدید کے مطابق کسی وجہ سے مسترد کردیں۔

جب آپ رجسٹریشن کرائیں، تو آپ جو بھی معلومات جمع کریں وہ سبھی درست، تازہ اور مکمل ہونی چاہئے۔ اگر وہ معلومات جو آپ ایس سی جانسن کو فراہم کرتے ہیں بدل جائیں تو آپ اس بات کے لئے راضی ہیں کہ فورا ہم کو تازہ معلومات فراہم کریں گے۔ ایس سی جانسن آپ کے موجود اکاؤنٹ کو ختم کرسکتا ہے اگر فراہم کردہ کوئی بھی معلومات غیر درست، غلط، پرانی یا غیر مکمل پائی جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس اور پاسورڈ جو آپ بناتے ہیں آپ کی لاگ ان معلومات ہوں گے اور انہیں رازداری میں رکھا جانا چاہئے۔ آپ اپنے اکاؤنٹ کے تمام تر استعمال کے خود ذمہ دار ہونگے اور لاگ ان کی ان معلومات کے ضا‏ئع ہونے، چوری ہونے یا بلا اجازت استعمال کے نتیجے میں، اپنے اکاؤنٹ کے استعمال کے وقت کسی بھی عمل کے مکمل ذمہ دار ہونگے۔ اس ضیا‏ع، چوری یا بلا اجازت استعمال کی صورت میں، ہم اپنی صوابدید کے مطابق آپ پر اضافی سیکورٹی کی ذمہ داریاں عائد کر سکتے ہیں۔

صارف کی شرکت اور جمع کاریاں

اب یا مستقبل میں متعدد موقعوں پر، ویب سائیٹ کے کچھ شعبوں (بشمول، لیکن اسی تک محدود نہیں، فورم، بلاگ، جائزے یا تبصرہ کے سیکشن اور چیٹ روم) صارفین کو مندرجہ ذیل چیزوں کی سہولت پیش کریں گے (a) ہمارے پاس مواد شائع کرنے یا جمع کرنے کی جیسے کہ ریمارک، مشورے، خیالات، مشاہدات، گرافکس، جائزے، تبصرے، ڈیٹا، رائے، مشورہ، تحریر، ڈرائنگ، تصاویر، فوٹوگراف، آڈیو-ویژول ورک، ویڈیو ریکارڈنگ، آواز کی ریکارڈنگ، پروموشن میں داخلہ یا دیگر کسی صارف کے ذریعہ تیار کردہ دیگر معلومات یا مواد ("جمع کاریاں") (b) متن، ویڈیو، فوٹوگراف اور/ یا دیگر مواد کمپیوٹر میں ڈاون لوڈ کرنے کی (اجتماعی طور پر "کمپیوٹر ڈاون لوڈ")، (c) انٹرنیٹ، ایس ایم ایس، ایم ایم ایس، واپ، BREW اور موبائل مواد کی ڈیلیوری کے دیگر ذرائع سے کچھ مخصوص موزوں موبائل ڈیوائس میں موبائل تفریح یا دیگر مواد ڈاون لوڈ کرنے کی جیسے کہ ایپلی کیشن، رنگ ٹون، گیمز، گرافکس، خبریں، آڈیو، ویڈیو، فوٹوگراف اور دیگر معلومات (اجتماعی طور پر "موبائل ڈاون لوڈ")، اور/ یا (d) ویب سائیٹ دیکھنے کی۔ کسی بھی کمپیوٹر ڈاون لوڈ کا استعمال صرف آپ کے اپنے کمپیوٹر (یا آپ کے ذریعہ کنٹرول کسی کمپیوٹر) پر کیا جا سکتا ہے اور کسی موبائل ڈاون لوڈ کا استعمال صرف آپ کے موبائل ڈیوائس (یا آپ کے کنٹرول میں کسی موبائل دیوائس) پر کیا جا سکتا ہے۔

سبھی جمع کاریوں کو غیر رازدارانہ اور غیر مالکانہ سمجھا جائے گا۔ جمع کاریوں کے تئیں ایس سی جانسن کی کوئی ذمہ داریاں نہیں ہونگی۔ ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں کہ دیگر صارفین (یا دیگر فریقین ثالث) ان تصورات کا استعمال نہیں کریں گے جو آپ فراہم کرتے ہیں۔ اس لئے، اگر آپ کے پاس کوئی خیال ہو جس کو آپ رازداری میں رکھنا چاہیں گے اور/ یا نہیں چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ اس کا استعمال کریں، تو اس کو ویب سائیٹ پر پوسٹ نہ کریں۔ مزید یہ کہ، آپ جو بھی چیز ہمارے حوالے کرتے ہیں ان میں آپ کی ایماندارانہ رائے، دریافت، عقائد اور تجربہ کی عکاسی ہونی چاہئے اور آپ کی نجی معلومات کے دائرے میں ہوں اور اس میں ایس سی جانسن کے ساتھ آپ کے رشتے کی غلط نمائندگی نہیں ہونی چاہئے۔ مثلا، صارف کو ہمارے حوالے کرنے والی اس چیز میں جس میں کوئی تصدیق (انڈورسمینٹ) ہو کسی بھی ایسے تعلق کا انکشاف کرنا چاہئے، اگر اس کے اور ایس سی جانسن کے درمیان کوئی ہو۔

ایس سی جانسن ان سبھی چیزوں کو نہیں دیکھتا ہے اور نہیں دیکھ سکتا ہے جو صارفین کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہیں، اور ان چیزوں کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے، اور ناہی ایس سی جانسن جمع کی جانے والی کسی چیز کی تصدیق (انڈورس) کرتا ہے۔ چنانچہ، ہم جمع کی ہوئی چیزوں کی درستگی، دیانتداری یا کوالٹی کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں، اور ہم آپ کو اس بات کا یقین نہیں دلا سکتے ہیں کہ نقصان دہ، غیر درست، فریب کاری پر مشتمل، مجرمانہ، دھمکی آمیز، ہتک آمیز، غیرقانونی یا قابل اعتراض جمع شدہ چیزیں ویب سائیٹ پر نمایاں نہیں ہونگی۔ آپ کو ہرگز یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ جمع کی ہوئی چیزوں میں ایس سی جانسن کی رائے اور پالیسیوں کی عکاسی ہوگی۔ یہی حقیقت ہے اگرچہ جمع کی ہوئی چیزوں میں شامل ہو سکتے ہیں دیگر صارفین کی جمع کی ہوئی چیزوں کے بارے میں تبصرے، یا ہمارے کچھ مصنوع، سروسز، پروموشن، ویب سائیٹ یا اسی طرح کی دیگر معلومات کے بارے میں تبصرے۔

آپ مندرجہ ذیل کے لئے خود ہی ذمہ دار ہیں (a) ویب سائیٹ پر یا ویب سائیٹ کے ذریعہ پوسٹ کردہ کوئی چیز، (b) کوئی مواد یا معلومات جو آپ ہم کو یا دیگر صارفین (دیگر وہ جو ویب سائیٹ کو دیکھتے ہیں) کو فراہم کرتے ہیں، اور (c) دیگر صارفین (یا دیگر وہ جو ویب سائیٹ کو دیکھتے ہیں) کے ساتھ آپ کا میل جول۔ کسی ویب سائیٹ کے حوالے کوئی چیز بھیج کر آپ ایس سی جانسن کو جمع کی ہوئی کسی چیز کا جائزہ لینے یا اس کے تئیں ردعمل ظاہر کرنے کی ذمہ داری سے بری کررہے ہیں، اور آپ کی جمع کی ہوئی چیزوں کے تئیں ردعمل کی کارروائی سے متعلق آپ کے تئیں اس کی ذمہ داری سے آپ اس کو بری کررہے ہیں۔

آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کو یہ چیزیں جمع کرنے، دیکھنے یا تقسیم کی سہولت فراہم کرکے، ہم صرف ایک غیر فعال ذریعہ کے طور پر کام کررہے ہیں اور ویب سائیٹ پر جمع کی ہوئی چیزوں کے مواد، یا صارفین کی سرگرمیوں سے متعلق ہم کوئی ذمہ داری یا جواب دہی نہیں لے رہے ہیں۔ تاہم، جمع کی ہوئی کسی بھی چیز میں تبدیلی کرنے، ترمیم کرنے، پوسٹ سے انکار کرنے، جائزہ لینے، بلاک کرنے، مٹانے یا ان سے نمٹنے کے لئے کوئی ضروری کارروائی کرنے کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں جسے ہم ضروری سمجھیں۔ اس میں جمع کی ہوئی وہ چیزیں شامل ہو سکتی ہیں جن کو ہم توہین آمیز، ہتک آمیز، فحش اور فریب کارانہ پاتے ہیں، فریق ثالث کے حق کی خلاف ورزی پاتے ہیں، بشمول، لیکن اسی تک محدود نہیں، املاک دانش کے حقوق یا تشہیر یا رازداری کے حقوق کی خلاف ورزی پاتے ہیں یا ناگوار پاتے ہیں یا اپنی صوابدید پر ہمیں ناقابل قبول لگیں۔ اس کارروائی میں شامل ہوسکتا ہے، لیکن اسی تک محدود نہیں ہے، ان مواد کو ہٹانا جو مبینہ طور پر ان ضوابط کے مطابق نہ ہوں، ویب سائیٹ تک کسی صارف کی رسائی کو ختم کرنا اور کسی ایسے فرد کے ذریعہ جمع کردہ سبھی چیزوں کو ہٹانا جن کو ہم خلاف ورزی کا مرتکب یا بار بار خلاف ورزی کرنے کا مرتکب پاتے ہیں۔

اگر کوئی صارف ہم کو مطلع کرتا ہے کہ جمع کی ہوئی کوئی چیز مبینہ طور پر ان ضوابط کے مطابق نہیں ہے تو ہم اس الزام کی تحقیق کرتے ہیں اور اپنی صوابدید کی بنیاد پر مناسب کارروائی طئے کرتے ہیں۔ جمع کی ہوئی چیزوں میں ترمیم کرنے، انہیں ہٹانے یا ان کی اشاعت کو جاری رکھنے کی اجازت کی ذمہ داری ہماری نہیں ہے۔

ہم اس ویب سائیٹ پر جمع کی ہوئی بہت سی چیزیں حاصل کر سکتے ہیں، یا خود سے تیار کر سکتے ہیں، یا اس فریق ثالث فروخت کنندہ کے ذریعہ حاصل کر سکتے ہیں جس کے ساتھ ملکر ہم کام کررہے ہیں، جیسے کہ تصورات، اختراعات، مواد اور دیگر مواد جو تھیم، تصورات، فارمیٹ ان چیزوں جیسے ہو سکتے ہیں جن کو آپ ویب سائیٹ پر ڈالتے ہیں۔ مثلا، ایس سی جانسن فعال طریقے سے نئی مصنوعات اور خدمات کی تحقیق اور تیاری، اور مارکیٹنگ اور تشہیری مواد کی تخلیق اور دیگر ان مواد کی تخلیق میں مصروف ہے جن کا تعلق ہماری مصنوعات و خدمات سے ہے یا جو دوسرے صارفین کی دلچسپی کی چیز ہو سکتی ہے، خود سے اور فریق ثالث فروخت کنندہ کے ذریعہ۔ کوئی چیز جمع کرکے، آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ آپ کوئی یا ان سارے دعووں سے دست بردار ہورہے ہیں جو آپ کے پاس ہو سکتے تھے، ہیں اور/ یا مستقبل میں ہو سکتے ہیں، کسی تصورات، اختراع، کمپوزیشن، ویڈیو اور/ یا دیگر ان کاموں کی بنیاد پر جن کا استعمال ایس سی جانسن (یا ان کے قائم مقام) کے ذریعہ ہوتا ہے، جو کہ ویب سائیٹ پر آپ کے ذریعہ جمع کردہ چیزوں پر مبنی ہوں، یا اسی جیسی ہوں۔

اگر آپ ہمیں مواد جمع کرتے ہیں:

(1) آپ ہمیں اپنی جمع کی ہوئی چیز کو استعمال کرنے، ترمیم کرنے، تقسیم کرنے، مظاہرہ کرنے، نمایاں کرنے، شامل کرنے، ضمنی لائسنس تیار کرنے، اور اس کے سبھی حصے یا کسی حصہ کا ماخوذ کام تخلیق کرنے کے لئے ایک غیر مخصوص، عالمی، پوری طرح سے ادائیگی شدہ اور رائلٹی سے آزاد، ابدی، اٹل اور لامحدود لائسنس فراہم کررہے ہیں، ایک ایسے طریقے سے جس کو ہم کسی بھی مقصد کے لئے مناسب مانتے ہیں۔

مزید اس کا مطلب ہے کہ:

  • ہمیں جمع کی ہوئی اس طرح کی کسی بھی چیز کے ساتھ رازداری برتنے کی ضرورت نہیں ہے۔
  • اگر ہم ان چیزوں کا استعمال کرتے ہیں یا دوسروں کو استعمال کرنے دیتے ہیں – یا جمع کی ہوئی اس جیسی کوئی چیز – تو ہمیں آپ کو یا کسی اور کو ان چیزوں کے لئے یا ان کے استعمال کے لئے ادائیگی نہیں کرنی ہوگی۔
  • ہم جمع کی ہوئی ان چیزوں کو کسی مقصد کے لئے استعمال کر سکتے ہیں، آپ کو یا کسی اور کو ان چیزوں کا معاوضہ یا ان کے استعمال کا معاوضہ دیئے بغیر یا مطلع کئے بغیر۔
  • ہم ایسی چیزوں کا استعمال کسی ویب سائیٹ، ڈیجٹل، پرنٹ یا دنیا بھر کے کسی دیگر میڈیا میں کر سکتے ہیں۔

(2) اگر جمع کی جانے والی کسی ایسی چیز میں یا اس سے متعلق آپ کے پاس کوئی حق ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے ایس سی جانسن کو قابل اطلاق قانون یا قانونی قواعد کے تحت اس کا لائسنس عطا نہیں کیا جا سکتا ہے، تو آپ ہمیشہ کے لئے ایسے کسی بھی یا سبھی حقوق سے دست بردار ہو جاتے ہیں، بشمول، لیکن اسی تک محدود نہیں، تشہیر کے حقوق، رازداری کے حقوق، تجارتی رازداری کے حقوق، اور "اخلاقی حقوق" یا مواد کی تصنیف یا سلامتی کے انتساب سے متعلق کوئی ديگر حقوق، یا کوئی دیگر املاک دانش کے حقوق۔

(3) آپ یہ تسلیم کررہے ہیں کہ آپ جو بھی چیز جمع کرتے ہیں اس کے ذمہ دار ہیں – دیگر الفاظ میں، آپ تسلیم کررہے ہیں کہ چیزوں کو جمع کرنے کی آپ کی مکمل ذمہ داری ہے (اور ہماری نہیں)، بشمول ان کے قانونی پہلو، جواب دہی، موزونیت، اصلیت اور متعلقہ قوانین کی تعمیل کے۔

(4) آپ یہ بھی تسلیم کررہے ہیں کہ جمع کی ہوئی کسی بھی چیز کا استعمال کرنے، پوسٹ کرنے یا اس کے تئیں ردعمل کرنے کی ذمہ داری ہماری نہیں ہے۔ آپ جس چیز کو ہمارے پاس جمع کرتے ہیں اس سے متعلق معلومات کی تصدیق کرنے کے لئے ہم آپ سے یا فریقین ثالث سے رابطہ کر سکتے ہیں، اضافی تبصرے حاصل کر سکتے ہیں، اس کی فلم تیار کرسکتے ہیں، ریکارڈ کر سکتے ہیں اور آپ کے ساتھ ہماری بات چیت یا مواصلات کے دوران آپ کے ذریعہ یا دوسروں کے ذریعہ ديئے گئے بیانات کا ہم ریکارڈ تیار کر سکتے ہیں۔ آپ اس بات سے متفق ہیں کہ ان سرگرمیوں سے تیار کردہ مواد پر ہماری ملکیت ہوگی اور اس کا استعمال ایسے طریقے سے کیا جا سکتا ہے جس کو ہم مناسب سمجھتے ہوں۔ ہم آپ کو ویب سائیٹ، ای میل کے ذریعہ آپ کی جمع کی ہوئی چیزوں کے بارے میں معلومات اور نوٹس بھی بھیج سکتے ہیں یا ان ذرائع کے توسط سے جو آپ کی چیزوں کے تعلق آپ کے ذریعہ ہم کو فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہوں۔

کسی بھی وقت یا وقتاً فوقتاً کچھ چیزوں کو یا سبھی چیزوں کو عارضی طور پر یا مستقل طور پر قبول نہ کرنے اور/ یا ان چیزوں تک آپ کی رسائی کی سہولت کو بغیر نوٹس کے اور اپنی صوابدید کی بنیاد پر ختم کرنے کا حق صرف ایس سی جانسن کو حاصل ہے۔ آپ اس بات سے متفق ہیں کہ ایس سی جانسن جمع کی جانے والی کسی بھی چیز کی قبولیت کو معطل کرنے یا منقطع کرنے کے لئے آپ کے تئیں یا کسی اور کے تئیں جواب دہ نہیں ہوگا۔

ضابطۂ اخلاق

اگرچہ ہم اپنے صارفین کے طرزعمل یا ان کے ذریعہ جمع کی گئی چیزوں کے ذمہ دار نہیں ہیں، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ انٹرنیٹ پر ویب سائیٹ ایک ایسی جگہ ہو جہاں مواد کسی فرد کے حقوق کی خلاف ورزی نہ کریں، لوگوں کی توہین نہ کریں یا چوٹ نہ پہنچائیں۔ اس لئے، ویب سائیٹ کا استعمال کرتے وقت، برائے مہربانی مندرجہ ذیل میں سے کوئی بھی کام نہ کریں:

  • ایسے مواد جمع نہ کریں جس کی نقل کے حقوق محفوظ ہوں، اس میں تجارت کے راز ہوں، یا جو فریقین ثالث کے حقوق ملکیت کے ماتحت ہوں، بشمول ٹریڈ مارک، پیٹنٹ، رازداری اور تشہیر کے حقوق (مثلا، کسی اور کا نام یا لنک استعمال کرنا یا وہ تصویر استعمال کرنا جو کسی دیگر فرد کے ذریعہ اس کی اجازت کے بغیر لی گئی ہو) – آپ کو صرف وہی مواد جمع کرنا چاہئے جو خاص طور سے آپ کی ملکیت ہو؛
  • جھوٹی باتیں شائع کرنا یا ایسے بیانات دینا جو ہمیں یا کسی اور کو نقصان پہنچا سکتے ہیں؛
  • ایسے مواد جمع کرنا جو غیر قانونی ہو، بے ہودہ ہو، جھوٹ ہو، گمراہ کن ہو، توہین آمیز ہو، رسوا کن ہو، دھمکی آمیز ہو، اہانت آمیز ہو، فحش ہو، حراساں کرنے والا ہو، نفرت انگیز ہو، نسلی اور قومی اعتبار سے جارحانہ ہو، جو دیوانی مقدمہ کا سبب بنے، کسی قانون کی خلاف ورزی یا کسی بھی طرح سے غیر مناسب ہو؛
  • ایسے مواد جمع کرنا جو الکحل، غیر قانونی منشیات، تمباکو، اسلحہ/ہتھیار کو فروغ دیتے ہوں (یا مذکورہ بالا کا استعمال)؛
  • اشتہارات پوسٹ کرنا یا کاروبار کی درخواستیں شائع کرنا؛
  • کسی بھی طریقے سے ویب سائیٹ کے عمل میں مداخلت کرنا، بشمول ویب سائیٹ پر غیر مناسب بوجھ ڈال کر؛
  • دوسروں کے بارے میں معلومات ان کی اجازت کے بغیر جمع کرنا، بشمول ای میل ایڈریس؛
  • ویب سائیٹ پر مشتمل یا ویب سائیٹ کے ایک حصہ کے طور پر موجود کسی بھی سافٹ ویئر کی ناقابل فہم عبارت کو سمجھنا، ڈی کمپائل کرنے کی یا ریورس انجنیرنگ کی کوشش کرنا؛
  • سیکورٹی میکانزم کے ساتھ فریب کاری کرنا، اس بات کی تحقیق یا مطالعہ کرنا کہ سیکورٹی کے میکانزم کے ساتھ کیسے فریب کاری کی جائے، یا سیکورٹی کے میکانزم کے ساتھ فریب کاری کے قواعد سے متعلق معلومات کسی کو فراہم کرنا، بشمول آپ کی جاری کردہ تصدیقی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے کسی فرد کو ویب سائیٹ تک رسائی کے قابل بناکر، یا انٹرنیٹ پروٹوکول ہیڈر، ای میل بھیجنے والے یا دیگر قابل شناخت معلومات کو غلط ثابث کرکے، مٹاکر یا چھپاکر؛
  • کسی مقامی، ریاستی یا قومی یا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنا یا ایسی چیزیں پوسٹ کرنا جن سے جرم کی حوصلہ افزائی ہو یا ہدایات فراہم ہوں؛
  • اپنے آپ کی یا اپنی عمر کے یا کسی فرد یا ادارہ کے ساتھ اپنے تعلق کی غلط نمائندگی کرنا، بشمول بغیر حد، ایسے کسی بھی رشتہ یا تعلق سے متعلق جو ایس سی جانسن کے ساتھ آپ کا ہے؛
  • کوئی غیر مطلوبہ یا غیر اجازت یافتہ اشتہار، درخواستیں، تشہیری مواد "جنک میل"، "اسپام"، "چین لیٹر"، "پرامڈ اسکیم"، یا دیگر کسی بھی قسم کی درخواست بھیجنے کے لئے یا دستیاب کرانے کے لئے ویب سائیٹ کا استعمال کرنا؛
  • کوئی نجی قابل شناخت جانکاری یا فریق ثالث کی پرائیویٹ جانکاری شائع کرنا یا دوسروں کو فراہم کرنا؛
  • کسی سے پاسورڈ یا نجی معلومات کی درخواست کرنا؛
  • ایسی معلومات یا مواد کا استعمال کرنا جن کو آپ نے ویب سائیٹ سے اس طرح سے حاصل کیا ہے جو ان ضوابط کے خلاف ہے؛
  • ایسے مواد شائع کرنا جس میں سافٹ ویئر وائرس یا کمپیوٹر کے دیگر کوڈ ہوں، ایسی فائل یا پروگرام ہوں جو کسی کمپیوٹر کے سافٹ ویئر یا ہارڈ ویئر یا ٹیلی کمیونیکیشن کے آلات کے عمل میں مداخلت پیدا کرنے، ناکارہ بنانے یا محدود کرنے کے لئے تیار کئے گئے ہوں؛
  • ایک سے زیادہ اکاؤنٹ کا رجسٹریشن کرانا یا کسی دوسرے کا اکاؤنٹ، سروس یا سسٹم بغیر اجازت کے استعمال کرنا یا استعمال کی کوشش کرنا یا ویب سائیٹ پر کوئی فرضی پہچان بنانا؛ یا
  • کسی کی ٹوہ میں رہنا، تعاقب کرنا، دھمکی دینا یا حراساں کرنا۔

مندرجہ ذیل چیزیں ویب سائیٹ پر میل جول قائم کرنے یا نہ کرنے کے بنیادی عمل ہیں

  • دوسروں کا احترام کریں، خاص طور سے اس وقت جب ان کے ساتھ اختلاف رکھتے ہوں۔
  • بحث بہت اچھی چیز ہے لیکن یہ تعمیری انداز میں کرنی چاہئے۔
  • اپنی باتوں کی ذمہ داری لیں۔

موبائل ڈیوائسز

اگر اجازت ہو یا ویب سائیٹ کے ذریعہ دستیاب ہو، تو (a) اپنے موبائل ڈیوائس کے ذریعہ ویب سائیٹ میں مواد اپلوڈ کرنے کے لئے، (b) پیغامات کا جواب دینے کے لئے یا متنی پیغام کا استعمال کرتے ہوئے پوسٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے یا چیزیں پوسٹ کرنے کے لئے، (c) اپنے موبائل ڈیوائس سے ویب سائیٹ براوز کرنے کے لئے اور/ یا (d) کسی ایسے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ مخصوص خصوصیات کا استعمال کرنے کے لئے جس کو آپ نے اپنے موبائل فون پر ڈاون لوڈ کیا ہے یا انسٹال کیا ہے (اجتماعی طور پر "موبائل سروسز")، آپ کے پاس کسی شریک موبائل کیریئر کے ساتھ ایک موبائل سبسکرپشن پلان ہونا چاہئے اور آپ کا وائر لیس سبسکرپشن پلان ایسا ہو کہ وہ آپ کو ضروری عمل فراہم کرے۔ آپ کو ان کی سروسز تک رسائی حاصل کرتے وقت یا استعمال کرتے وقت اپنے کیریئر کو یا دیگر فریقین ثالث کو ایک خدمت فیس ادا کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ آپ کو اپنے کیریئر کے ساتھ لئے ہوئے پلان کی جانچ کرنا چاہئے اور یہ معلوم کرلینا چاہئے کہ آپ کو کتنا چارج عائد ہو سکتا ہے۔

انعامی لاٹریاں اور مقابلے

ویب سائیٹ پر قابل رسائی کسی انعامی لاٹریوں، مقابلے، گیمز اور/ یا تشہری پیش کش کی نگرانی مخصوص قواعد اور/ یا شرائط و ضوابط کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ ویب سائیٹ پر دستیاب کسی انعامی لاٹری یا مقابلے میں داخل ہوکر یا کسی گیمز یا تشہیری پیش کش میں شامل ہوکر، آپ ان قواعد اور/ یا شرائط و ضوابط کے تابع ہونگے۔ یہ ضروری ہے کہ آپ قابل اطلاق قواعد اور/ یا شرائط و ضوابط کو پڑھیں، جو مخصوص صفحہ یا سرگرمی سے وابستہ ہیں۔ اگر ان قواعد اور/ یا شرائط و ضوابط کے درمیان کوئی ٹکراؤ ہوتا ہے تو انعامی لاٹری، مقابلے، گیم یا تشہیری پیش کش کے قواعد اور/ یا شرائط و ضوابط کے تحت ان کی نگرانی ہوگی، لیکن صرف ٹکراؤ کی حد تک۔

ریفرل کے مواقع

ہم وقتاً فوقتاً ریفرل پروگرام پیش کرسکتے ہیں جو آپ کو اپنے دوستوں یا فیملی ("ریفر کردہ فرد")، بشمول، لیکن انہی تک محدود نہیں، ای میل ایڈریس، ٹیلیفون نمبر، نام، اسٹریٹ نمبر اور رابطہ کی دیگر معلومات کے بارے میں جانکاری جمع کرنے کی اجازت دیتا ہے، تا کہ انہیں ویب سائیٹ اور اس کی خصوصیات سے متعلق معلومات اور/ یا تشہیری پیش کش موصول ہوں۔ ہم ایسی کسی بھی معلومات کو استعمال کر سکتے ہیں اور اسٹور کر سکتے ہیں جو ہم اپنے رازدارانہ نوٹس کے مطابق ریفر کردہ فرد کے بارے میں آپ سے جمع کرتے ہیں، اور صرف اسی حد تک جتنا کہ آپ کی درخواست پر عمل درآمد کرنے کے لئے ضروری ہو۔ آپ ایسی کسی بھی معلومات کو کسی دیگر مقصد کے لئے استعمال نہیں کریں گے جب تک کہ ریفر کردہ فرد ديگر مقصد کے لئے استعمال کی اجازت نہ دے۔ آپ صرف ایسے فرد کو ریفر کر سکتے ہیں جس کے ساتھ آپ کا ذاتی تعلق ہو۔ ریفر کردہ فرد کے رابطہ کی معلومات ہمیں فراہم کرنے سے پہلے آپ کو اس کی اجازت ضرور حاصل کرنی چاہئے۔ آپ کتنے افراد کو ریفر کر سکتے ہیں اس کو محدود کرنے کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔ آپ وقتاً فوقتاً کسی مخصوص ریفر کردہ فرد کے پاس کتنی چیزیں منتقل کر سکتے ہیں اسے محدود کرنے کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔ ایک بار جب کسی ریفر کردہ فرد کے رابطہ کی معلومات آپ کے ذریعہ جمع ہو جائے تو آپ اس کو دوبارہ واپس نہیں لے سکتے ہیں۔ ایک ریفرکردہ فرد کیسا ہونا چاہئے (a) یو۔ایس کے قانونی باشندے جن کی عمر کم سے کم 18 سال ہو یا اس کے رہائشی علاقے میں آبادی کی اکثریت کے برابر ہے، جو بھی زیادہ ہو، اور (b) یو۔ایس کے باہر کا فرد ہو جس کے پاس ہمارے ساتھ پابند معاہدہ میں داخل ہونے کا پاور ہو اور ان کے رہائشی ملک کے کسی بھی قابل اطلاق قوانین کے تحت انہیں ایسا کرنے سے نہ روکا جائے، یا سائن اپ صحفہ پر تیار مقررہ کردہ کوئی دیگر عمر، اور ویب سائیٹ پر پیش کردہ خصوصیات کے لئے رجسٹریشن کے قابل ہو یا ویب سائیٹ استعمال کرنے کے قابل ہو۔ اس بارے میں اضافی پابندیاں شامل کرنے کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں کہ کسے ریفر کیا جا سکتا ہے۔ کسی ریفر کردہ فرد کے لئے رابطہ کی معلومات کا درست ہونا اور قابل عمل ہونا ضروری ہے تا کہ ہم اس سے ویب سائیٹ یا اس کی خصوصیات کے بارے میں رابطہ کر سکیں۔ آپ جو رابطہ کی معلومات فراہم کریں گے اس کی تصدیق کرنا ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔ ہم اس بات کا انتخاب کرسکتے ہیں کہ کسی ایسے ریفر کردہ فرد اور/ یا ای میل ایڈریس کے ساتھ رابطہ نہں کر سکتے ہیں اگر ایسا لگے کہ وہ ہمارے کسی "رابطہ نہ کریں" یا "ای میل نہ کریں" فہرست میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ، کسی ریفر کردہ فرد کی شرکت کو مسترد کرنے کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں اگر (a) آپ کے ذریعہ فراہم کردہ رابطہ کی معلومات غیر درست ہو یا غلط ہو، (b) اس فرد نے ان شرائط کی کسی دفعہ کی خلاف ورزی کی ہو، یا (c) ہم اپنی صوابدید کی بنیاد پر یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ اس فرد کی شرکت ہمارے لئے، ویب سائیٹ کے لئے، کسی سروس کے لئے، یا فیچرس کے لئے، یا کسی وجہ سے کسی فریق ثالث کے لئے یا ہمارے صوابدید کی بنیاد پر کسی اور وجہ کی بنا پر نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ 

اگر آپ کسی ریفرل پروگرام کا غلط استعمال کرتے ہیں یا کسی ریفریل پروگرام سے متعلق غیر مناسب برتاؤ کے مرتکب ہوتے ہیں، جیسا کہ ہم اپنی صوابدید کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں، تو ویب سائیٹ تک آپ کی مزید رسائی کو روکنے کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔ انعامات، ریوارڈ یا ریفرل پروگرام ان اضافی شرائط اور ضوابط کے ماتحت ہونگے جن کو اس وقت شائع کیا جائے گا جب یہ پروگرام دستیاب ہوں گے۔ اگر اُن شرائط اور ضوابط اور اِن شرائط و ضوابط کے درمیان کوئی ٹکراؤ ہو تو انعامات، ریوارڈ یا ریفرل پروگرام کی شرائط و ضوابط نافذ العمل ہونگی، لیکن صرف ٹکراؤ کی حد تک۔ اپنی صوابدید کی بنیاد پر، بغیر نوٹس، وجہ یا جواب دہی کے، کسی یا سبھی ریفرل پروگرام کو عارضی طور پر یا مستقل طور پر معطل کرنے، یا فراہم نہ کرنے کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔

اگر آپ کسی ریفر کردہ فرد (یا کسی فریق ثالث) کے ساتھ مواصلات کرنے کے لئے ویب سائیٹ کا استعمال کررہے ہیں تو آپ اس بات سے متفق ہیں کہ آپ ریفر کردہ فرد کو یا کسی فریق ثالث کو نقصان پہنچانے کے لئے ویب سائیٹ کا استعمال نہیں کریں گے، اور/ یا کسی قابل اطلاق قوانین، قواعد یا شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی میں ویب سائیٹ کا استعمال نہیں کریں گے۔

اگر ہم کسی بھی وقت آن لائن مواصلات کے کسی وسائل کو متعارف کرتے ہیں جو کہ صرف ممبران کے لئے دستیاب ہے، تو ہم ایک ہی طرح کی سب یا کچھ پابندیاں جو کہ اوپر مذکور ہیں، عائد کر سکتے ہیں، اگر اپنی صوابدید کے مطابق ہم اس کا فیصلہ کریں، اور آپ کو اس آن لائن مواصلاتی سسٹم کے ذریعہ اہم نوٹس کی اطلاع دے سکتے ہیں اور فراہم کر سکتے ہیں۔

ووٹنگ/ریٹنگ فیچرز

کسی بھی ووٹنگ/ریٹنگ خصوصیات کے لئے جو ویب سائیٹ پر دستیاب ہوں، اپنی ووٹنگ/ریٹنگ جمع کرنے کی خاطر آپ کو ویب سائیٹ پر موجود ہدایات پر عمل کرنا چاہئے، بشمول بغیر کسی حد، کسی بھی پابندیوں کے جو ووٹنگ/ریٹنگ پر حدود سے متعلق مقرر ہیں۔ کسی بھی ووٹس/ریٹنگ کی حد سے باہر آپ سے موصول ہونے والی ووٹنگ/ریٹنگ کو نا اہل قرار دے دیا جائے گا۔ ووٹس/ریٹنگ کے بدلے ادائیگی یا نوازش ممنوع ہے۔ اسکرپٹ، میکرو یا دیگر خود کار وسائل کے ذریعہ یا ایسے کسی دیگر وسائل کے ذریعہ تخلیق شدہ ووٹس/ریٹنگ جو ہمارے تعین کے مطابق ووٹنگ/ریٹنگ کے عمل کی سلامتی کو متاثر کرسکتے ہیں، کالعدم قرار دی جا سکتی ہے۔ اگر ہم کسی فرد کو ان شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، ووٹنگ/ریٹنگ کے عمل سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے یا کوئی غلط کام کرتے ہوئے پائیں تو اپنی صوابدید کی بنیاد پر اس کو نااہل قرار دینے اور سبھی متعلقہ ووٹ/ریٹنگ کو کالعدم قرار دینے کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔ کسی ووٹنگ/ریٹنگ کے سبھی عناصر سے متعلق ہمارے فیصلے حتمی اور واجب التعمیل ہوتے ہیں، لیکن یہی نہیں بلکہ، ووٹ/ریٹنگ کی گنتی اور کسی مشکوک ووٹ/ریٹنگ یا ووٹرز/ریٹرز کو باطل اور نااہل قرار دینے سے متعلق۔

واقعات

آپ کو ایس سی جانسن کی تعاون کردہ تقریبات، ہمارے کاروباری شرکاء کے ذریعہ تعاون کردہ تقریبات یا اس ویب سائیٹ کے صارفین کے ذریعہ منعقدہ تقریبات جن کا تعلق کسی بھی طریقے سے ایس سی جانسن (اجتماعی طور پر "تقریبات") سے نہیں ہے، میں شرکت کے لئے مدعو کیا جا سکتا ہے یا شرکت کرنے کے لئے کہا جاسکتا ہے۔ کسی بھی تقریب میں آپ کی شرکت آپ کے اپنے جوکھم پر ہوگی اور آپ ایس سی جانسن کو کسی بھی ذمہ داریوں، دعووں، نقصانات، لاگت اور اخراجات سے محفوظ رکھنے کے لئے راضی ہیں، بشمول لیکن اسی تک محدود نہیں، آپ کو یا آپ کے چھوٹے بچوں یا ماتحتوں کو لاحق کوئی بھی چوٹ یا موت، اٹارنی کی معقول فیس اور لاگت، جو تقریب میں شرکت یا تقریب میں دستیاب کسی سرگرمیوں میں شرکت کے نتیجے میں واقع ہو۔ آپ اس بات سے بھی متفق ہیں کہ ہم (اور ہمارے نامزد افراد) ایس سی جانسن کے ذریعہ کفالت کردہ کسی بھی تقریب کی فلم تیار کرسکتے ہیں اور ریکارڈ کر سکتے ہیں، جس میں آپ یا آپ کے چھوٹے بچے یا آپ کے ماتحت شامل ہوتے ہیں، اور آپ اس بات سے متفق ہیں کہ یہ فلم اور ریکارڈنگ ایس سی جانسن کی ملکیت ہوگی اور ہم (اور ہمارے نامز افراد) آپ کے یا آپ کے بچوں یا ماتحتوں کے نام، پسند، آواز، کارکردگی اور دیگر سرگرمیاں استعمال کر سکتے ہیں جن میں آپ یا آپ کے چھوٹے بچے یا ماتحت کسی تشہیر، تشہیری مہم یا دیگر قانونی مقصد کے لئے کسی بھی یا سبھی طریقوں میں شرکت کرتے ہیں، اب یا بعد میں، پوری دنیا میں بغیر نوٹس، منظوری یا آپ کو یا کسی فریق ثالث کو معاوضہ کے۔ ہم کسی بھی تقریب میں آپ کی شرکت پر یہ شرط عائد کر سکتے ہیں کہ آپ اپنی رضامندی کے لئے اپنی تحریری تصدیق فراہم کریں۔

مصنوع کی معلومات

اہم:  ویب سائیٹ میں چیزوں کی جمع کاری میں شامل ہو سکتے ہیں ایس سی جانسن کی ان مصنوع کو استعمال کرنے کے مشورے جن کا ایس سی جانسن کے ذریعہ تخمینہ نہیں لگایا گيا ہو یا منظور نہیں کیا گيا ہو۔ ایس سی جانسن اس بات کی منظوری نہیں دیتا ہے کہ اس کی کوئی بھی مصنوع اس طریقہ کے علاوہ کسی اور طریقے سے استعمال کی جائے جو کہ استعمال کے لئے اس کی پیکیجنگ پر مذکور ہے۔ آپ کو ہرگز ایس سی جانسن کی کوئی مصنوع اس طریقہ کے علاوہ کسی ایسے طریقہ سے استعمال نہیں کرنی چاہئے جیسا کہ اس کو استعمال کیا جانا ہے۔

صارفین کے درمیان تنازعات

آپ سمجھ رہے ہیں اور اس بات سے متفق ہیں کہ آپ دیگر صارفین یا فریق ثالث کے ساتھ اپنے میل جول کے لئے خود ذمہ دار ہیں۔ آپ کے اور دیگر صارفین (اور دیگر فریقین ثالث) کے درمیان تنازعات کی نگرانی کرنے، اور ویب سائیٹ تک آپ کی رسائی کو ختم کرنے کا حق صرف ایس سی جانسن کو ہے، لیکن اس کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے، اگر ایس سی جانسن کو اپنی صوابدید کے مطابق ایسا لگے کہ ایسا کرنا محتاط بات ہے۔

جوابدہی کی حد

ویب سائیٹ کے آپ کے استعمال کے نتیجے میں لاحق ہونے والے کسی بھی نقصان یا ضرر کے لئے ایس سی جانسن ذمہ دار نہیں ہوگا۔

اس میں شامل ہے (لیکن اسی تک محدود نہیں ہے) کسی کے ذریعہ پہنچنے والے نقصانات یا ضرر:

  • ویب سائیٹ کا استعمال (یا استعمال کی نااہلیت)؛
  • کسی بھی ویب سائیٹ کا استعمال (یا استعمال کی نااہلیت) جس کا ہائپر لنک آپ ہماری ویب سائیٹ پر کرتے ہیں؛
  • کارکردگی کی ناکامی؛
  • غلطی؛
  • بھول چوک؛
  • رکاوٹ؛
  • نقص؛
  • عملی کارروائی یا منتقلی میں تاخیر؛
  • کمپیوٹر وائرس؛ یا
  • لائن کی ناکامی۔

ذہن میں یہ بات رکھیں کہ ہم کسی بھی نقصان کے ذمہ دار نہیں ہیں چاہے جو بھی ہو، بشمول لیکن اسی تک محدود نہیں:

  • کسی کو براہ راست نقصان یا ضرر کے لئے معاوضہ کی غرض سے کئے جانے والے نقصانات؛
  • بالواسطہ، خصوصی، تعزیری یا مثالی نقصانات؛
  • کسی نقصان یا ضرر کے نتیجے میں معقول طریقے سے متوقع نقصانات (قانونی طور پر، "عواقبی نقصانات")؛ یا
  • ایک نقصان یا ضرر کے براہ راست نتیجے میں دیگر متفرق نقصانات اور اخراجات (قانونی طور پر، "حادثاتی نقصانات")۔

مزید یہ کہ، ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے حتٰی کہ اگرچہ ہم لاپرواہ رہے ہوں یا ہمیں ایسے نقصانات کے امکان کا مشورہ دیا جا چکا ہو – یا دونوں ہی باتیں ہوں۔

مستثنیات: بعض علاقوں میں، قانون ہم کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ہم ان "حادثاتی" یا "عواقبی" نقصانات کی ذمہ داری کو محدود کریں یا خارج کریں، اس لئے اوپر مذکور حد کا اطلاق نہیں ہوسکتا، اور حقیقت میں آپ کو اس قسم کے نقصانات سے ابھرنے کا حق حاصل ہو سکتا ہے۔ لیکن کسی بھی صورت میں، سبھی نقصانات، ضرر اور ہر قسم کے دعوؤں (چاہے کسی معاہدہ کی شرائط و ضوابط کے تحت نقصانات کا دعویٰ کیا جاتا ہے، یا ان کے بارے میں یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ وہ لاپرواہی یا دیگر غلط طرز عمل کی وجہ سے واقع ہوئے ہیں، یا کسی دیگر قانونی قاعدہ کے تحت ان کا دعوی کیا جاتا ہے) سے متعلق آپ کے لئے ہماری ذمہ داری اس سے زیادہ نہیں ہوگی جتنی رقم آپ نے ویب سائیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے خرچ کی۔

اعلان دستبرداری

ہماری ویب سائیٹ پر موجود مواد "جیسے ہیں" کی بنیاد پر فراہم کئے گئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ایس سی جانسن ویب سائیٹ پر موجود مواد کے بارے میں سبھی اخراجات اور مضمر ضمانتوں سے دست برداری کا اعلان کرتا ہے۔

اس میں شامل ہے (لیکن انہی تک محدود نہیں ہے) یہ ضمانتیں:

  • کہ مواد قابل تجارت ہے اور کسی خاص سطح کے معیار کا ہے یا کسی خاص مقصد کے لئے موزوں ہے؛
  • کہ مواد میں موجود عملی عناصر خلل یا خامیوں سے پاک ہونگے؛
  • کہ خامیوں کو درست کیا جائے گا؛
  • کہ ہماری سائیٹس یا سرور جو ان کو دستیاب کراتی ہیں وہ وائرسوں اور دیگر نقصان دہ اجزاء سے پاک ہیں؛ اور
  • کہ اس مواد میں موجود کسی بھی حکم، ہدایات یا اصول پر صحیح طریقے سے عمل کرنے سے کامیاب نتائج یا ماحصل حاصل ہونگے۔

اوپر مذکور کے علاوہ، آپ (نہ کہ ایس سی جانسن) سبھی ضروری سروسنگ، مرمت یا درستگی کی مکمل لاگت کو سمجھتے ہیں۔

ایس سی جانسن ان دیگر صارفین کے عمل کو کنٹرول نہیں کر سکتا ہے جن سے آپ اپنی معلومات کا اشتراک کرنے کا انتخاب کریں گے۔ اس لئے، ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں یا نہیں دیتے ہیں کہ جمع کی ہوئی چیزوں کو غیر مجاز افراد کے ذریعہ نہیں دیکھا جائے گا یا غیر مناسب مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ ایس سی جانسن اس ویب سائیٹ پر موجود رازداری ترتیبات یا سیکورٹی اقدامات کی کسی بھی صورت حال کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ آپ یہ تسلیم کررہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہٹا دیئے جانے کے بعد بھی جمع کی ہوئی چیزوں کی کاپیاں کیشے کردہ یا جمع شدہ صفحات میں دستیاب رہ سکتے ہیں یا اگر ان کے صارفین نے آپ کی جمع شدہ چیزوں کو کاپی کرلیا ہے یا اسٹور کرلیا ہے۔

ویب سائیٹ پر پیش کردہ، بحث کردہ یا پوسٹ کردہ معلومات، رائے، مشورہ یا تجاویز اور ویب سائیٹ کے آپ کے استعمال سے ڈاؤن لوڈ یا حاصل شدہ کسی بھی مواد کے تئیں ردعمل میں کی گئی کوئی بھی کارروائی آپ کے اپنے جوکھم پر ہوگی۔ کسی بھی معلومات، رائے، مشورہ، یا تجاویز کے ردعمل میں کی گئی کسی بھی کارروائی کے لئے یا اس کارروائی سے ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان کے لئے، اور آپ کے کمپیوٹر سسٹم میں ہونے والے کسی بھی نقصان کے لئے یا ایسے کسی بھی مواد کے ڈاؤن لوڈ سے ہونے والے ڈیٹا کے ضیاع کے لئے آپ خود ذمہ دار ہونگے۔

مستثنیات: ہوسکتا ہے کہ کچھ مخصوص دائرۂ اختیار میں، قانون ہمیں ضمانتوں سے دست برداری کا اعلان کرنے یا انہیں خارج کرنے کی اجازت نہیں دے، اس لئے ہو سکتا ہے کہ اوپر مذکور دست برداری کے اعلان کا اطلاق آپ پر نہ ہو۔

معاوضہ

آپ ایس سی جانسن، ہم سے وابستہ اداروں اور ہمارے ہر افسر، ڈائریکٹر، ملازمین، نمائندگان اور ایجینٹ کی تلافی کرنے اور انہیں مندرجہ ذیل چیزوں سے پیدا ہونے والے دعوؤں، مطالبہ، نقصان، اخراج، ذمہ داری یا نقصان سے محفوظ رکھنے کے لئے راضی ہے (بشمول اٹارنی کی فیس معقول فیس اور لاگت):

  • ویب سائیٹ کا آپ کے ذریعہ استعمال،
  • کسی جمع کی ہوئی چیز کا آپ کے ذریعہ استعمال،
  • اس ویب سائیٹ پر یا اس ویب سائیٹ کے ذریعہ پیش کردہ کسی خدمت یا پروگرام میں آپ کی شرکت،
  • ان شرائط و ضوابط کی آپ کی مبینہ خلاف ورزی،
  • اور آپ کے ذریعہ شائع کردہ کوئی شے، یا
  • آپ کے ذریعہ کسی بھی فریق ثالث کے حقوق کی مبینہ خلاف ورزی (بشمول، لیکن ان ہی تک محدود نہیں، اہانت کا دعوی، رازداری پر حملہ، تشہیر کا حق، اعتماد شکنی، کاپی رائٹ، ٹریڈ مارک، پیٹنٹ یا کسی دیگر املاک دانش کے حق کی خلاف ورزی)۔

ایسی کسی بھی تلافی سے پیدا شدہ کسی بھی طرح کے دعوؤں کا خصوصی طور پر دفاع کرنے اور کنٹرول کرنے کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں اور اس دفاع میں آپ پوری طرح ہماری مدد کریں گے۔

استعمال کی شرائط و ضوابط کا دورانیہ اور خاتمہ

ان شرائط و ضوابط کا اطلاق آپ پر اسی وقت ہو جاتا ہے جب پہلی بار آپ ویب سائیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ ایس سی جانسن ان شرائط و ضوابط کو یا ان کے کسی حصہ کو کسی بھی وقت آپ کو نوٹس دیئے بغیر کسی وجہ سے ختم کر سکتا ہے۔ تاہم، وہ حصہ جس کا تعلق ویب سائیٹ پر آپ کے مواد کے استعمال پر پابندیوں، ذمہ داری، تلافی، دست برداری اور قانونی دائرہ اختیار کی حد سے ہے ان کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ، ایس سی جانسن کو ویب سائیٹ کے سبھی یا کچھ حصہ کو، یا اس تک آپ کی رسائی یا استعمال کو کسی بھی وقت آپ کو نوٹس دیئے بغیر معطل کرنے، پابندی لگانے یا ختم کرنے کا حق ہے۔

قانونی دائرہ اختیار

ایس سی جانسن اس ویب سائیٹ کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ریسین، ویسکونزن میں موجود کمپنی کا ہیڈکوارٹر کنٹرول کرتا ہے اور چلاتا ہے۔

ان شرائط و ضوابط اور ان سے وجود میں آنے والے معاہدہ کی نگرانی سبھی پہلووں میں ریاست ویسکونزن، یو۔ایس۔اے کے قوانین کے ذریعہ، قانون کی دفعات کے انتخاب سے قطع نظر، کی جائے گی اور انہیں کے مطابق اس کی ترجمانی کی جائے گی۔ اسی طرح، آپ کے ویب سائیٹ کے استعمال کی نگرانی کے سبھی پہلووں میں ریاست ویسکونزن یو۔ایس۔اے کے قوانین کے ذریعہ کی جائے گی۔ اشیاء کی بین الاقوامی فروخت کے لئے معاہدات سے متعلق اقوام متحدہ کنوینشن کا اطلاق ان شرائظ و ضوابط پر نہیں ہوگا۔

کسی حق یا ان شرائط و ضوابط کی کسی بھی دفعہ کی سختی سے تعمیل سے متعلق ایس سی جانسن کی کوشش، نفاذ اور مزاحمت میں ناکامی کو اس حق یا دفعہ کی چھوٹ نہیں مانا جائے گا۔ اگر ان شرائط و ضوابط کی کوئی دفعہ قابل اطلاق قانون کے تحت غیر قانونی ہو، باطل ہو یا ناقابل نفاذ ہو، تو یہ کسی بقیہ دفعات کے قانونی جواز، معنویت اور نفاذ کو متاثر نہیں کرے گا۔ نا تو فریقین کے درمیان طرزعمل اور نا ہی تجارتی عمل ان شرائط و ضوابط میں سے کسی کو بدل پائیں گے۔ ایس سی جانسن اپنے حقوق اور فرائض منصبی کو ان شرائط و ضوابط کے تحت کسی بھی وقت آپ کو مطلع کئے بغیر کسی فریق کو تفویض کر سکتا ہے۔

اس کے برعکس کسی آئین یا قانون سے قطع نظر، ویب سائیٹ سے پیدا ہونے والا یا ویب سائیٹ سے متعلق کسی بھی دعوی یا کاروائی کی وجہ کو اس دعوی یا کارروائی کی وجہ کی تخلیق کے ایک (1) سال کے اندر فائل کرنا ضروری ہے یا ہمیشہ ہمیش کے لئے روک دیا جائے یا ترک کر دیا جائے۔

آپ کسی بھی صورت میں منسوخی، امتناعی یا دیگر منصفانہ راحت حاصل کرنے یا ویب سائیٹ کے عمل یا استعمال کا، کسی بھی تشہیر یا اس کے تعلق سے جاری ہونے والے مواد یا ویب سائیٹ پر استعمال ہونے والے یا نمایاں ہونے والے کسی بھی مواد کا حکم دینے یا روکنے کی کوشش نہیں کریں گے یا ایسا کرنے کے حقدار نہیں ہونگے۔ آپ سمجھ رہے ہیں اور اس بات سے متفق ہیں کہ آپ کے ویب سائیٹ استعمال کرنے سے آپ کے اور ہمارے درمیان اعتماد کا کوئی رشتہ قائم نہیں ہوگا۔ آپ کے ویب سائیٹ کے استعمال سے یہ نہیں سمجھا جائے گا کہ آپ کے اور ہمارے درمیان آجر (کمپنی) اور ملازم کا، یا پرنسپل اور ایجینٹ، اشتراک یا شراکت دارکا رشتہ قائم ہوگا۔

چونکہ ہم ویب سائیٹ کو اس طرح ڈیزائن کرتے ہیں کہ وہ ان ممالک کے قوانین کے مطابق ہو جہاں ہم کاروبار کرتے ہیں، اس لئے اس بات کی کسی بھی طرح نمائندگی نہیں ہوتی یا اشارہ نہیں ملتا ہے کہ ویب سائیٹ پر موجود مواد یو۔ایس سے باہر استعمال کے لئے مناسب اور دستیاب ہیں، اور ان علاقوں سے ان تک رسائی جہاں ان کے مواد غیر قانونی ہے ممنوع ہے۔ اگر آپ یو۔ایس کے باہر سے ویب سائیٹ کا استعمال کرتے ہیں تو آپ ایسا اپنے محرک پر کرتے ہیں اور آپ کسی بھی قابل اطلاق مقامی قوانین کی تعمیل کے ذمہ دار ہیں۔ آپ مواد کو یو۔ایس کے برآمدات سے متعلق قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کر کے استعمال یا دوسرے ممالک میں نہیں بھیج سکتے ہیں۔

یو۔ایس کے باہر صارفین پر قابل اطلاق مخصوص دفعات

ہم ہر کسی کے لئے یکساں معیارات والی ایک بین الاقوامی کمیونٹی کی تخلیق کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہم مقامی قوانین کا احترام بھی کرتے ہیں۔ مندرجہ ذیل دفعات کا اطلاق ان صارفین اور غیر صارفین پر ہوتا ہے جو یو۔ایس کے باہر ایس سی جانسن کے ساتھ میل جول رکھتے ہیں:

  • آپ اس بات سے متفق ہیں کہ ویب سائیٹ یو۔ایس کے قوانین کے ماتحت ہے۔
  • آپ یو۔ایس میں اور دیگر ملک میں ہماری رازداری نوٹس کے مطابق ایسی معلومات کی جمع کاری، عمل درآمدگی، رکھ رکھاؤ اور منتقلی سے متفق ہیں۔ 
  • اگر آپ کسی ایسے ملک میں ہیں جہاں یو۔ایس نے پابندی عائد کررکھی ہے یا یو۔ایس ٹریزری ڈیپارٹمنٹ کی اسپیشلی ڈیزیگنیٹیڈ نیشنل کی فہرست میں ہیں تو آپ اس ویب سائیٹ پر کسی طرح کی تجارتی سرگرمیاں انجام نہیں دے سکتے ہیں۔ اگر آپ کو رہاستہائے متحدہ میں تیار ہونے والی مصنوع، خدمات یا سافٹ ویئر کو موصول کرنے کی ممانعت ہے تو آپ اس ویب سائیٹ کا استعمال نہیں کریں گے۔

رازداری

ہمارا رازداری نوٹس اس بارے میں ہماری مکمل پالیسی بیان کرتا ہے کہ کیسے ہم ان معلومات پر عمل درآمد کرتے ہیں جن کو ہم آپ کے بارے میں جمع کرتے ہیں (بشمول خود کار ذرائع) یا وہ جو آپ ہمارے پاس جمع کرنے کے لئے منتخب کرتے ہیں۔

فلٹرنگ

47 U.S.C سیکشن 230(d) کے مطابق، جیسے کہ ترمیم کی گئی ہے، ہم آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ والدین کے کنٹرول کا تحفط (جیسے کہ کمپیوٹر ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر یا فلٹرنگ خدمات) تجارتی طور پر دستیاب ہیں جو ان مواد تک رسائی کو محدود کرنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں جو آپ کے چھوٹے بچوں کے لئے نقصان دہ ہوں۔ اس طرح کے تحفظاتی آلات کے موجودہ فراہم کار کی شناخت کرنے والی معلومات مندرجہ ذیل سائیٹس پر دستیاب ہیں: GetNetWise اور آن گارڈ آن لائن ۔ ایس سی جانسن ان سائیٹس کی فہرست میں موجود کسی بھی مصنوع یا خدمت کی تصدیق، حمایت نہیں کرتا یا منظوری نہیں دیتا ہے۔

ای-کامرس کے لئے قابل اطلاق عام شرائط

اس ویب سائیٹ پر موجود کسی بھی مصنوع کا حوالہ اس مصنوع کی فروخت یا فراہمی کی پیشکش کا متبادل نہیں ہوگا اور یہ مطلب نہیں ہے کہ مصنوع دستیاب ہے یا یہ کہ ہمارے ہول سیل ڈسٹری بیوٹروں کی کسی بھی مصنوع کا نام اور تفصیلات وہی ہونگی جو اس ویب سائیٹ میں شامل ہیں۔

ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں کہ دستیاب مصنوع کی فہرست میں موجود مصنوع درحقیقت فورا ہی ارسال ہو جائے گی، کیونکہ حاضر مال میں روز بروز بڑی تبدیلی واقع ہو سکتی ہے۔ شاذ و نادر حالات میں ایسا ہوتا ہے کہ جب آپ کسی مصنوع کا آرڈر دیں تو وہ اسٹاک میں ہو اور جب تک آرڈر پر عمل درآمد کیا جائے وہ فروخت ہو چکا ہو۔

اگر قابل اطلاق ہو تو مصنوع کے ارسال اور واپسی/تبدیلی سے متعلق ہماری پالیسیاں آپ کے جائزے کے لئے ویب سائیٹ پر موجود ہیں۔ ویب سائیٹ سے مصنوع کی خریداری کرنے سے پہلے ان پالیسیوں کو دیکھیں۔

ویب سائیٹ کی فہرست میں موجود مصنوع کی قیمت اور دستیابی بغیر اطلاع کے بدل سکتی ہیں۔

چونکہ ہم مصنوع اور قیمت کے بارے میں صحیح معلومات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس لئے قیمت سے متعلق یا طباعتی غلطیاں واقع ہو سکتی ہیں۔ اگر کوئی مصنوع طباعتی غلطی کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے کسی غلط قیمت کی فہرست میں ہو تو غلط قیمت پر اس مصنوع کے لئے گئے آرڈر کو مسترد کرنے یا منسوخ کرنے کا حق ہمیں ہوگا، اگرچہ آرڈر کی تصدیق کردی گئی ہو اور/ یا آپ سے رقم ہی کیوں نہ لے لی گئی ہو۔ اگر کسی آئٹم کی قیمت غلط لگ گئی ہو تو ہم اپنی صوابدید کی بنیاد پر یا تو ہدایت دینے کے لئے یا آپ کے آرڈر کو منسوخ کرنے کے لئے اور آپ کو اس منسوخی سے مطلع کرنے کے لئے آپ سے رابطہ کریں گے۔ اگر خریداری کے لئے آپ سے پہلے ہی رقم لی جا چکی ہے اور آپ کا آرڈر منسوخ ہو گیا ہے تو ہم فورا وہ قیمت آپ کے اکاؤنٹ میں لوٹا دیں گے۔

کچھ ایسے آرڈر ہو سکتے ہیں جن کو ہم قبول نہیں کر سکتے ہیں اور ان کو منسوخ کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اپنی صوابدید کی بنیاد پر کسی بھی وجہ سے کسی آرڈر سے انکار کرنے یا منسوخ کرنے کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔ اپنی صوابدید کی بنیاد پر ایک فرد کے لئے، ایک گھر کے لئے یا ایک آرڈر کے لئے خریدے گئے آئٹم کی تعداد کو محدود کرنے کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔ ان پابندیوں کا اطلاق ان آرڈر پر ہو سکتا ہے جو ایک ہی آن لائن اکاؤنٹ، ایک ہی کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ یا استعمال سے دیئے گئے ہوں اور ان آرڈر پر بھی جن کے لئے ایک ہی بلنگ اور/ یا شپنگ پتہ کا استعمال ہوتا ہے۔ اگر ان حدود کا اطلاق ہوتا ہے تو ہم گاہک کو مطلع کریں گے۔

کچھ ایسے حالات جن کی وجہ سے آپ کا آرڈر منسوخ ہو سکتا ہے ان میں شامل ہیں خریداری کے لئے دستیاب مقدار کا محدود ہونا، مصنوع میں یا قیمت کی معلومات میں غلطیاں یا خرابیاں یا وہ مسائل جن کی پہچان ہمارے کریڈٹ اور فراڈ مخالف محکمہ کے ذریعہ کی جائے۔ کوئی آرڈر قبول کرنے سے پہلے ہمیں کسی اضافی تصدیق یا معلومات کی بھی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کے آرڈر کا سبھی یا کچھ حصہ منسوخ ہو جاتا ہے یا اگر آپ کے آرڈر کو قبول کرنے کے لئے اضافی معلومات درکار ہوتی ہیں تو ہم آپ سے رابطہ کریں گے۔ اگر آپ کے کریڈٹ کارڈ سے رقم لینے کے بعد آپ کا آرڈر منسوخ ہو جاتا ہے تو ہم لی گئی رقم کو آپ کے کریڈٹ کارڈ میں واپس لوٹا دیں گے۔

پورا معاہدہ

سابقہ پیراگراف میں جن مسائل پر گفتگو ہوئی ہے ان سبھی سے متعلق یہ کامل معاہدہ ہے۔